فائل فوٹو

تیسرا میچ دیکھنے کیلئے آئے شاہد آفریدی ناراض ہو کر واپس لوٹ گئے
03 اکتوبر 2019 (13:34) 2019-10-03

کراچی: سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی تیسرا ون ڈے میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچے، تاہم باقاعدہ طور پر ریسیو نہ کئے جانے پر وہ ناراض ہو کر واپس لوٹ گئے۔

شاہد آفریدی میچ دیکھنے کی غرض سے نیشنل سٹیڈیم کراچی پہنچے تو انہیں کسی آفیشل نے باقاعدہ طور پر ریسیو نہیں کیا اور پروٹوکول نہیں دیا۔ اس صورتحال پر سابق آل راؤنڈر ناراض ہوگئے اور میچ دیکھے بغیر سٹیڈیم سے لوٹ گئے۔

قبل ازیں شاہد آفریدی نے نیشنل سٹیڈیم میں لگے آنر بورڈ پر اپنا نام درج کرایا۔


ای پیپر