داخلی سکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے : جنرل قمر جاوید باجوہ
03 اکتوبر 2019 (11:59) 2019-10-03

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کا ملک کی معیشت سے براہ راست گہرا تعلق ہے ۔ سیکورٹی صورتحال بہتر کرنے کے کیلئے اقتصادی ترقی نا گزیر ہے

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاویدنے کہا کہ قومی سلامتی کا تعلق معیشت سے ہے اور ملک میں داخلی سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے ۔ سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کے اقتصادی سرگرمیوں پر اثرات مرتب ہوئے ہیں اور ان مباحثوں کا مقصد تمام فریقین کو ایک پلیٹ فارم پر مہیا کر نا ہے جبکہ پلیٹ فا رم کی تجاویز سے مربوط حکمت عملی وضح کرنے میں مدد ملے گی ۔

سیمینار میں حکومت کی اقتصادی ٹیم نے تاجروں کو کاروبار میں آسانی کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ حکومتی ٹیم نے کہا کہ قومی معیشت میں استحکام کی کوششوں کے حوصلہ افزا نتائج آرہے ہیں۔


ای پیپر