پاکستان اور افغان طالبان نے مذاکرات کی بحالی پر اتفاق کرلیا
03 اکتوبر 2019 (11:52) 2019-10-03

اسلام آباد: طالبان وفد اور پاکستانی حکام کے درمیان وزارت خارجہ میں لگی بڑی بیٹھک میں مذاکرات کی بحالی پر اتفاق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں طالبان وفد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں مذاکرات کے حق میں ہونے کی یقین دہانی کرائی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے مذاکرات ہی مثبت اور واحد راستہ ہے، پاکستان نے ایمانداری سے مصالحانہ کردار ادا کیا۔

طالبان وفد نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی، طالبان وفد کی پاکستان میں امریکی نمائندہ خصوصی خلیل زاد سے بھی ملاقات کا قوی امکان ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان 8 ستمبر کو مذاکرات معطل ہوئے تھے۔


ای پیپر