فیس بک اب انسانی ذہن بھی پڑھے گا
03 اکتوبر 2019 (10:12) 2019-10-03

نیویارک: فیس بک نے تصدیق کی ہے کہ وہ انسانی ذہن پڑھنے والی ہاتھ پر باندھنے کی پٹی(رسٹ بینڈ)بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہاں سی ٹی آر ایل لیب میں انسانی ذہن کو پڑھنے والی رسٹ بینڈ بنانے پر کام ہو رہا تھا، اس کی بنیاد انٹرنیٹ ایکسپلورر بنانے والے تھامس ریئرڈن اور نیورولوجسٹ پیٹرک کیفوش نے رکھی تھی۔

فیس بک نے یہ سسٹم ایک ارب ڈالر کی خطیر رقم ادا کر کے خرید کر لیا ہے۔ فیس بک کی تاریخ کی یہ دوسری بڑی خریداری ہے، اس سے قبل مارک زکربرگ نے 2014 میں اوکولس نامی وی آر کمپنی دو ارب ڈالر میں خرید کی تھی۔سی ٹی آر ایل لیب کے انجینئرز ایسی رسٹ بینڈ کا ڈیزائن تیار کر چکے ہیں جس کے ذریعے انسانی ذہن دیگر آلات کو کنٹرول کر سکتا ہے۔


ای پیپر