جیل سے بذریعہ ہیلی کاپٹر فرار ہونے والا خطرناک گینگسٹر
03 اکتوبر 2018 (21:10) 2018-10-03

پیرس: فلمی انداز میں ہیلی کاپٹر پر جیل سے فرار ہونے والے فرانس کے خطرناک گینگسٹر ریڈونی فیڈ کو 3 ماہ بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی پولیس بدنام زمانہ گینگسٹر اور جیل سے فرار ہونے والے 46 سالہ ریڈونی فیڈ کو 3ماہ کے بعد ایک گاو¿ں سے دوبارہ گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔بدھ کو ترجمان فرانسیسی پولیس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ خطرناک گینگسٹر کو سخت حفاظتی پہرے والی جگہ منتقل کردیا گیا ‘جہاں اس کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی جا رہی ہے‘ مفرور گینگسٹر کی گرفتاری پولیس کا بڑا کارنامہ ہے۔

واضح رہے کہ خطرناک گینگ کے سرغنہ ریڈونی فیڈ کو 2010 میں 25 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن گینگ وار پر بنی فلمیں دیکھنے کے شوقین ریڈونی کے دماغ میں کچھ اور ہی منصوبہ چل رہا تھا۔ وہ رواں برس یکم جولائی کو کسی فلمی سین کی طرح فرار ہونے میں کامیاب گیا تھا۔

ریڈونی کو فرار کرانے کیلئے جیل سے تھوڑے فاصلے پر جھاڑیوں میں ایک ہیلی کاپٹر اتارا گیا اور پھر مسلح افراد جیل میں داخل ہوگئے اور منظر کو دھندلا کر دینے والی گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کرتے ہوئے اپنے سرغنہ کو لے گئے تھے‘پولیس اہلکار اور ڈکیتیوں کی کئی وارداتوں میں ملوث ریڈونی فیڈ جیل توڑ کر فرار ہونے کی وجہ سے کافی شہرت رکھتے ہیں تاہم اس بار پولیس اپنے انتظامات سے مکمل طور پر مطمئن نظر آتی ہے۔


ای پیپر