پاکستانی وزارت خارجہ کے باہر فائرنگ ،افراتفری پھیل گئی
03 اکتوبر 2018 (20:30) 2018-10-03

اسلام آباد: وزارت خارجہ کے باہر اچانک ایک گارڈ کی گن سے نکلی ہوئی گولی دوسرے گارڈ کو جا لگی جس کے نتیجے میں دوسرا گارڈ شدید زخمی ہوگیا جسے ابتدائی طبی امداد کیلئے پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزارت خارجہ کی سیکیورٹی پر مامور ایک گارڈ کی گن سے اچانک گولی چل گئی جو کہ فرش سے ٹکرا کر دوسرے گارڈ کو جا لگی جس کے نتیجے میں دوسرا گارڈ شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کیلئے پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا پولیس نے گولی چلانے والے گارڈ کو حراست میں تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا جہاں پر گارڈ نے ابتدائی بیان میں کہا کہ بے ساختہ طور پر گولی چلی ڈائریکٹ فائر نہیں کیا


ای پیپر