تحریک انصاف کے رہنما شہزاد وسیم پنجاب سے سینیٹ کی نشست پر کامیاب
03 اکتوبر 2018 (19:13) 2018-10-03

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہزاد وسیم نے (ن) لیگ کے خواجہ احمد حسان کو شکست دے کر پنجاب سے سینیٹ کی نشست پر کامیابی حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے استعفیٰ کے باعث پنجاب سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر بدھ کو انتخاب ہوا۔ انتخاب میں تحریک انصاف کے ڈاکٹر شہزاد وسیم اور ن لیگ کے خواجہ احمد حسان مدمقابل تھے۔ پی ٹی آئی رہنما 181 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے. مسلم لیگ (ن) کے خواجہ حسان کو169 ووٹ ملے۔

یہ نشست پی ٹی آئی رہنما چوہدری سرور کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی، چوہدری سرور نے بعدازاں گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالا۔ ووٹوں کی گنتی کے دوران ن لیگی ارکان نے شدید ہلڑبازی کی. خواتین ارکان میں شدید تلخ کلامی ہوئی۔

واضح رہے کہ اس نشست پر پیپلزپارٹی نے (ن) لیگ کی حمایت کا فیصلہ کیا تھا۔یاد رہے کہ ن لیگ کے امیدوارخواجہ احمد حسان نے الیکشن سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کے انتخاب میں سرپرائز دے سکتے ہیں۔ البتہ حتمی نتائج میں پی ٹی آئی سینیٹ کی یہ نشست جیتنے پر کامیاب رہی۔


ای پیپر