ریلوے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری ,کرایوں میں حیران کن کمی
03 اکتوبر 2018 (19:02) 2018-10-03

راولپنڈی:وزیرریلوے شیخ رشید کی ہدایت پرفیصل آباد نان سٹاپ کے کرایوں میں کمی کر دی گئی۔ترجمان ریلوے کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید کی ہدایت پرکرایوں میں کمی کافیصلہ مسافروں کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے اور فیصلے پر فوری عملدآمد کردیا گیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نئے کرائے نامے کی مطابق لاہور سے فیصل آباداے سی پارلرکاکرایہ400روپے،بزنس کلاس کاکرایہ450 روپے ، لاہورسے فیصل آبادنان سٹاپ کے اے سی سٹینڈرڈکاکرایہ350 روپے ہے۔


ای پیپر