وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراءاور پارٹی رہنماﺅں کو الٹی میٹم دیدیا
03 اکتوبر 2018 (18:51) 2018-10-03

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس چیمبر میں اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اور پارٹی کے سینئر رہنماوں نے شرکت کی۔

اس دوران ملکی اقتصادی، سیاسی وامن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کو منی بجٹ بل کی منظوری کے معاملے پر بریفنگ دی گئی جب کہ اجلاس میں پارٹی امور اور 100 روزہ ایجنڈے پر بھی غور کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق دورانِ اجلاس وزیراعظم نے اداروں میں بہتری کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔


ای پیپر