پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان کا نام سامنے آگیا
03 اکتوبر 2018 (17:43) 2018-10-03

اسلام آباد:راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے نوجوان بلے باز بابر اعظم کو ٹیسٹ کپتان بنانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ بابر اعظم کو ٹیسٹ کپتان مقرر کردیا جائے اور مستقبل کے پر سرمایہ کاری کی جائے۔

اپنے ایک انٹرویو میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ کپتان کا انتخاب کرنا بھی ایک فن ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ پچھلے 5 سالوں میں ہمیں کیوں کوئی اچھا مڈل آرڈر بیٹسمین یا کپتان نہیں ملا؟ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو ٹیسٹ کپتان کیوں نہیں بنا دیا جاتا۔انٹرویو کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد 10 سال سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے ہیں اور وہ نیا چہرہ نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے سرفراز احمد سے صرف ایک مسئلہ ہے اور وہ ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں خراب کارکردگی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرفراز احمد کو اپنی وکٹ کیپنگ بھی بہتر کرنی چاہیئے۔راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بابر اعظم کو ٹیسٹ کپتان مقرر کردیا جائے اور مستقبل کے پر سرمایہ کاری کی جائے۔

واضح رہے بابر اعظم پاکستان کی جانب سے 13 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں تاہم ٹی ٹوینٹی اور ایک روزہ کرکٹ کے برعکس وہ ٹیسٹ میں اب تک اپنا لوہا منوانے میں ناکام رہے ہیں۔


ای پیپر