لاہور میں کمسن بچے کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا 
03 اکتوبر 2018 (16:24) 2018-10-03

لاہور : لاہور کے علاقے نجف کالونی میں نو سالہ بچے کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس نے لاش برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن نجف کالونی کا رہائشی 9 سالہ علی رضا دو روز قبل لاپتا ہوگیا تھا، جس کے بعد علی رضا کی لاش دریائے راوی کے پاس سے برآمد کی گئی، جسے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔لاش برآمد ہونے پر اہل علاقہ نے پنجاب پولیس کیخلاف نعرے لگائے۔ لواحقین کے مطابق پولیس نے ملزم کی نشادہی پر لاش کو دریائے راوی سے برا?مد کیا۔ بچے کا والد اور اہل محلہ کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص ہی بچے کا قاتل ہے۔پوسٹ مارٹم کے بعد جب کم سن علی کی لاش جب گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ پولیس اگر بروقت کارروائی کرتی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔دوسری جانب 9 سالہ علی رضا کے قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ ملزم نے نو سالہ علی رضا کو بد فعلی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا۔ لواحقین کے مطابق بچے کی لاش ملزم کی نشاندہی پر برآمد کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزم بھاگنے کی کوشش میں مارا گیا۔ ملزم نے تفتیش کے دوران بچے کے قتل کا اعتراف کیا تھا۔


ای پیپر