عمران خان کا 300ڈیم بنانے کا دعویٰ مٹی میں مل گیا : حمزہ شہباز
03 اکتوبر 2018 (15:58) 2018-10-03

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان کا 300 ڈیم بنانے کا دعویٰ مٹی میں مل گیا، وہ صرف عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں،جب نوازشریف بھارت سے بات کرتے تھے تو یہ کہتے تھے کہ غدار ہے اور اب یہاں ایٹمی پاکستان کے پاس پیسے نہیں اور بھینسوں کی نیلامی ہو رہی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان نزد کے اپنے اردگرد علیم خان اور پرویز الہی جیسے قبضہ گروپ ہیں ۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے اپوزیشن نئی بات نہیں۔ مسلم لیگ ن اقتدار کے لئے سیاست نہیں کر رہی ہم چاہتے ہیں کہ جعلی مینڈیٹ والی حکومت کے اندر سے جھوٹ کے اصل پلندہ کی حقیقت سامنے آئے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ جب نوازشریف بھارت سے بات کرتے تھے تو یہ کہتے تھے کہ غدار ہے اور اب یہاں ایٹمی پاکستان کے پاس پیسے نہیں اور بھینسوں کی نیلامی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہتے تھے قرضہ نہیں لیں گے، مگر اب صحت پر کٹوتی لگا دی ، جبکہ بجلی گیس کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پیپلزپارٹی کی حکومت کی مدت کو پورا ہونے دیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کے پاس آپشن موجود تھا کہ وہ وینٹی لیٹر پر اپنی بیوی کے پاس رک جاتا لیکن سب کچھ چھوڑ کر آگئے۔رانامشہود سے متعلق سوال پر حمزہ شہباز نے کہا کہ وہ ان کا ذاتی موقف ہے ہمارا موقف نہیں ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان نزد کے اپنے اردگرد علیم خان اور پرویز الہی جیسے قبضہ گروپ ہیں ، غریب ریڑھی والوں کو تنگ کیا جارہا ہے ۔


ای پیپر