حکومت سے ہمارا معاہدہ لالی پوپ ثابت نہیں ہونا چاہیے : فاروق ستار
03 اکتوبر 2018 (15:56) 2018-10-03

کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمارا حکومت سے معاہدہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہے، یہ معاہدہ لالی پاپ ثابت نہیں ہونا چاہیے ، جھوٹے مقدمات یا توختم ہوں یا جلدی چلیں۔

لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کیس سماعت کے بعد فاروق ستار کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا حکومت سے معاہدہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہے، یہ معاہدہ لالی پاپ ثابت نہیں ہونا چاہیے ، جھوٹے مقدمات یا توختم ہوں یا جلدی چلیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبوں کی سلامتی یقینی بنانی چاہیے ، گیس بجلی کی قیمتیں کم ھونگی تو ریلیف ملے گا، سیلز ٹیکس میں کمی کر کے عام آدمی کو فائدہ پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کے فور کے پہلے مرحلے پر کام جلدی مکمل ہونا چاہئے ،ہمارے لاپتہ کارکنوں کو جلد بازیاب کر ایا جائے۔


ای پیپر