فوٹوبشکریہ فیس بک

بڑے نان فائلرز کے خلاف مہم کا کل سے آغاز ہوچکا ہے: اسد عمر
03 اکتوبر 2018 (14:50) 2018-10-03

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ بڑے نان فائلرز کے خلاف مہم کا کل سے آغاز ہوچکا ہے، صاحب ثروت کے پاس ابھی بھی وقت ہے کہ وہ نان فائلرز ٹیکس نیٹ میں آجائیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ سال گردشی قرضے میں 400 ارب سے زائد اضافہ ہوا، یہ گردشی خسارہ دودھ اور شہد کی نہروں کے سائے میں بڑھا۔ جو کام یہ 40 سال میں نہ کرسکے ہم سے پوچھتے ہیں کہ 40 دن میں کیوں نہ کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام آئی پی پیز کہہ رہے ہیں کہ ہم میں بجلی بنانے کی سکت نہیں ہے۔ 454 ارب روپے کا خسارہ صرف گیس کے شعبے میں ہے۔ پی آئی اے کا جہاز اڑ نہیں سکا کیوں کہ ادارے پر قرض اتنا بڑھ چکا ہے۔


ای پیپر