فوٹوبشکریہ فیس بک

پارلیمان کوئی کنٹینر نہیں، دھرنے اور حکومت چلانے میں بہت فرق ہے: بلاول بھٹو
03 اکتوبر 2018 (14:30) 2018-10-03

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمان کوئی کنٹینر نہیں، دھرنے اور حکومت چلانے میں بہت فرق ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نئے پاکستان کے پہلے بجٹ سے بہت توقعات تھیں لیکن ضمنی بجٹ میں 100 روزہ پلان کا کوئی نام و نشان نہیں۔

انہوں نے حکمران جماعت سے پوچھا کہ کہاں ہیں ایک کروڑ نوکریاں، کہاں ہے آپ کا 100 روزہ ترقیاتی پلان؟ ترقیاتی بجٹ میں کٹوٹی، صحت، تعلیم بجٹ میں کٹوتی، آپ نے تو صحت، تعلیم کا بجٹ بڑھانے کا وعدہ کیا تھا، کٹوتی کر دی۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ نئے پاکستان میں بھیک نہیں مانگی جائے گی، قرضے نہیں لیے جائیں گے لیکن اب کیا ہو رہا ہے۔ آپ نے آج سنجیدہ فیصلے لینے ہیں فیصلوں پر یوٹرن نہیں لینا ہے۔


ای پیپر