فوٹوبشکریہ فیس بک

پاک بھارت کرکٹ تنازعہ، آج فیصلہ سنائے جانے کا امکان
03 اکتوبر 2018 (13:52) 2018-10-03

دبئی: پاک بھارت کرکٹ تنازعہ، آج تیسرے روز بھی آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی کی سماعت ہو گی۔ سماعت کے آخری روز کمیٹی کی جانب سے آج فیصلہ سنائے جانے کا بھی امکان ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی لیگل ٹیم نے اپنا موقف جمع کرا دیا بی سی سی آئی کے مطابق پاکستان کے ساتھ کبھی کھیلنے سے انکار نہیں کیا۔ صرف حکومتی اجازت درکار ہوتی ہے۔ پاکستان کے ساتھ کھیلنے کیلئے حکومت کو کئی خطوط لکھے۔ سماعت میں پاکستان کی جانب سے نجم سیٹھی بطور گواہ پیش ہوئے۔

دونوں ممالک کے درمیان 2014 میں ہونیوالے معاہدے کے تحت پاکستان اور بھارت کو 2015 سے 2023 کے دوران 6 دو طرفہ سیریز کھیلنا تھیں، تاہم بھارت بعدازاں معاہدے سے مکر گیا۔


ای پیپر