فوٹوبشکریہ فیس بک

رانا مشہود نے بیان اپنے خیال، سمجھ اور اطلاعات کے مطابق دیا: رانا ثناء اللہ
03 اکتوبر 2018 (11:37) 2018-10-03

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے رانا مشہود کے بیان کو خام خیالی قرار دیدیا، کہتے ہیں کہ رانا مشہود کے بیان میں کوئی حقیقت نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا کہ رانا مشہود نے گزشتہ بیان اپنے خیال، سمجھ اور اطلاعات کے مطابق دیا۔ پارٹی کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

ادھر حمزہ شہباز نے رانا مشہود کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں کہ رانا مشہود کا بیان ذاتی موقف ہے، پارٹی کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رانا مشہود پہلے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے فرنٹ فٹ پر آئے، بولے مسلم لیگ نون کے"اسٹیبلشمنٹ" سے معاملات ٹھیک ہوگئے ہیں، دو ماہ میں پنجاب میں ن لیگ "دوبارہ "حکومت بنائے گی۔ اسٹیبلشمنٹ کو اب سمجھ آگئی ہے، جسے گھوڑا سمجھا تھا وہ تو خچر ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ رانا مشہود کا بیان بے بنیاد اور افسوس ناک ہے۔ ٹویٹ میں انہوں نے رانا مشہود کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ میجر جنرل آصف غفور کہتے ہیں ایسے غیر ذمے دارانہ بیانات ملکی استحکام کیلئے نقصان دہ ہیں۔

پیالی میں طوفان اٹھا تو رانا مشہود یوٹرن لیتے ہوئے بیک فٹ پر چلے گئے۔ کہا انکے بیان کو توڑ مروڑ کر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔


ای پیپر