فوٹوبشکریہ فیس بک

حمزہ شہباز نے رانا مشہود کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا
03 اکتوبر 2018 (11:23) 2018-10-03

لاہور: حمزہ شہباز نے رانا مشہود کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں کہ رانا مشہود کا بیان ذاتی موقف ہے، پارٹی کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ ن لیگ اقتدار میں رہنے کیلئے سیاست نہیں کرتی، کوئی جلدی نہیں ہے۔ سینیٹ کا الیکشن جذبے سے لڑیں گے۔ ہم چاہتے ہیں جعلی حکومت خود ایکسپوز ہو جائے کنٹینر پر چڑھ کر بڑے بڑے دعوے کرنا آسان ہوتا ہے۔ حکومت کو اب کارکردگی دکھانا ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے رانا مشہود کے بیان کو خام خیالی قرار دیدیا، کہتے ہیں کہ رانا مشہود کے بیان میں کوئی حقیقت نہیں۔

رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا کہ رانا مشہود نے گزشتہ بیان اپنے خیال، سمجھ اور اطلاعات کے مطابق دیا۔ پارٹی کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رانا مشہود پہلے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے فرنٹ فٹ پر آئے، بولے مسلم لیگ نون کے"اسٹیبلشمنٹ" سے معاملات ٹھیک ہوگئے ہیں، دو ماہ میں پنجاب میں ن لیگ "دوبارہ "حکومت بنائے گی۔ اسٹیبلشمنٹ کو اب سمجھ آگئی ہے، جسے گھوڑا سمجھا تھا وہ تو خچر ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ رانا مشہود کا بیان بے بنیاد اور افسوس ناک ہے۔ ٹویٹ میں انہوں نے رانا مشہود کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ میجر جنرل آصف غفور کہتے ہیں ایسے غیر ذمے دارانہ بیانات ملکی استحکام کیلئے نقصان دہ ہیں۔

پیالی میں طوفان اٹھا تو رانا مشہود یوٹرن لیتے ہوئے بیک فٹ پر چلے گئے۔ کہا انکے بیان کو توڑ مروڑ کر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔


ای پیپر