فوٹوبشکریہ فیس بک

رانا مشہود کے بیان کا شہباز شریف نے نوٹس لے لیا ہے: نواز شریف
03 اکتوبر 2018 (10:43) 2018-10-03

لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ رانا مشہود کے بیان کا شہباز شریف نے نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کیلئے احتساب عدالت پہنچنے پر صحافیوں نے نواز شریف سے رانا مشہود کے بیان پر سوال کیا جس کا انہوں نے انتہائی حیران کن جواب دے کر صحافیوں کو بھی سوچ میں ڈال دیا۔

صحافی نے سابق وزیراعظم سے سوال کیا کہ رانا مشہود کا بیان پارٹی پالیسی تھا یا کچھ اور ؟ نواز شریف نے جواب شعر پڑھ کر دیا، کہا کہ ” عالب ہمیں نہ چھیڑ کہ پھر جوش اشک سے ، بیٹھے ہیں ہم تہیہ طوفاں کیئے ہوئے”۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ رانا مشہود کے بیان کا شہباز شریف نے نوٹس لیا ہے۔ سوال کے جواب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ رانا مشہود کے بیان کے بارے میں آپ بہتر جانتے ہیں ، میرا ذہن کسی اور کیفیت میں ہے اور آپ سیاسی سوال پوچھ رہے ہیں۔


ای پیپر