photo by PCB Twitter

پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 119 رنز کا ہدف دیدیا
03 نومبر 2019 (11:06) 2019-11-03

سڈنی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی وجہ سے 15 اوور تک محدود کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس نے 15 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے ہیں۔ آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 119رنز کا ہدف ملا۔

بابراعظم نے 38 گیندوں پر 59 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے، فخر زمان صفر، حارث سہیل صرف چار رنز بنا سکے، کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کے درمیان 60 رنز کی پارٹنرشپ نے ٹیم کی پوزیشن کچھ بہتر بنائی، رضوان 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔


ای پیپر