ٹوئٹر نے ہزاروں کی تعداد میں خودکار اکاﺅنٹس ختم کردئیے
03 نومبر 2018 (18:32) 2018-11-03

واشنگٹن : ٹوئٹر نے ہزاروں کی تعداد میں خودکار اکاﺅنٹس ختم کردئیے ہیں ،جن میں سے کئی کو ڈیموکریٹس کے طورپر ظاہر کیا جارہا تھا ،جن سے ایسے ٹوئٹس ہورہے تھے کہ امریکی ووٹرز کی منگل کے روز ہو نیوالے اہم وسط مدتی انتخابات سے دور رہنے کےلئے حوصلہ افزائی کی جارہی تھی،یہ بات میڈیارپورٹس میں کہی گئی ہے ۔

رپورٹس میں ٹوئٹر کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیاہے کہ سوشل میڈیا کمپنی نے متعدداکاﺅنٹس کو ہٹادیاہے جن کے ذریعے ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خود کار انداز میں غلط معلومات شئیر کرنے کی کوششوں کی حوصلہ افزائی ہو رہی تھی ۔سی این این کا کہنا ہے ڈیموکریٹک کانگریس مہم کمیٹی نے ٹوئٹر کو ان اکاﺅنٹس بارے الرٹ کیا تھا جنہیں ستمبر کے آخر اور اکتوبر کے اوائل میں ہٹادیا گیا ۔

بیان میں کہا گیا کہ رواں سال اانتخابات کےلئے ہم نے رابطے کےلئے برائہ راست لائنز کھولی ہیں جو کہ ریاستی الیکشن حکام،ڈی ایچ ایس اور دونوں بڑی جماعتوں کی مہم سے متعلق تنظیموں کے ساتھ رابطے کا آسان راستہ ہے۔ ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ ایسالگتا ہے کہ اکاﺅنٹ نیٹ ورک امریکہ کے باہر سے چلایا جارہا تھاتاہم اس بارے تفصیلات نہیں دی گئی ہیں یہ اکاﺅنٹس کس طرح کام کررہے تھے۔


ای پیپر