ثانیہ نے بیٹے کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کر دی
03 نومبر 2018 (17:06) 2018-11-03

لاہور :شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مراز نے بیٹے کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شئیر کر دی ۔

ثانیہ مرزا نے ٹوئٹر پر اپنے بیٹے کو اٹھائے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے سامنے لگی ٹی وی اسکرین پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ بھی چل رہا ہے جس میں شعیب ملک بھی نظر آ رہے ہیں، ثانیہ مرزا نے لکھا کہ انہیں دنیا میں آئے ہوئے 5 روز ہو گئے ہیں، میں بطور والدہ اور اذہان بطور بیٹا مل کر اپنے بابا کو کرکٹ کھیلتا دیکھ رہے ہیں۔

ثانیہ نے مزید لکھا کہ یہ واقعی ایک بڑا میچ ہے، یہ بہت بڑی کامیابی ہے جو میں نے شاید ہی حاصل کی ہو۔


ای پیپر