ICC ODI T20 Ranking 2021
03 May 2021 (21:50) 2021-05-03

  دبئی:ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ سے پہلی پوزیشن چھین لی ،ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ اب چوتھی پوزیشن پرہے ۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے مطابق میں آسٹریلیا دوسرے، انڈیا تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر ہیں،برطانوی خبر رساں ادارے  کے مطابق آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ چوتھی پوزیشن پر چلی گئی ہے جبکہ ٹی 20 کی درجہ بندی میں بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔

ورلڈ کپ کی رنر اپ نیوزی لینڈ پچھلے تین سالوں کے دوران کھیلے گئے 30 ون ڈے میچز میں سے 20 میں کامیابی حاصل کی،پاکستان کا ون ڈے رینکنگ میں چھٹا نمبر ہے۔

واضح رہے ہر سال مئی کے مہینے کے شروع میں گزشتہ تین سالوں کے دوران کھیلے گئے میچوں کی بناید پر ٹیم رینکنگ جاری کی جاتی ہے۔ 


ای پیپر