Pakistan,Global pandemic, deadly virus, Pakistan, NCOC, lockdown
03 May 2021 (21:28) 2021-05-03

 کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر نوشہرہ ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں 8سے 16 مئی تک مکمل لاک ڈائون کا اعلان کردیا۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق  8سے 16مئی تک بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ اور آمدورفت پر مکمل پابندی عائدہوگی جب کہ کھانے پینے کی اشیاسمیت میڈیکل سٹورزکے علاوہ تمام کاروباری مراکز بندہوں گے۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق عید میں سیاحتی مقامات اور شہر سے باہر جانے پر مکمل پابندی ہوگی، اس موقع پر تمام اقدامات میں پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ مل کرکام کریگی، ضلعے کے تمام اندررنی اور بیرونی راستوں پر فوج تعینات ہوگی۔

دوسری طرف نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 79 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 4 ہزار 213 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی شرح کم ہو رہی ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 45 ہزار 954 ٹیسٹ کیے گئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.16 فیصد رہی۔

ملک میں حالیہ ہلاکتوں کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 149 ہو گئی ہے۔


ای پیپر