Iran, Israel, incident, nuclear facility, United States, Javad Zarif
03 May 2021 (20:57) 2021-05-03

تہران:امریکہ کا بنا بنایا منصوبہ بے فلاپ ہوگیا ،ایران سعودی عرب لڑائی میں بڑا بریک تھرو سامنے آگیا ،ایران نے سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کیلئے آمادگی ظاہر کر دی ۔

ایران نے سعودی  ولی عہد کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ ایران معاملات کو حل کرنے کیلئے سعودی عرب سمیت اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ کسی بھی سطح اور کسی بھی شکل میں بات چیت کے لئے ہمیشہ تیار رہا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ لہجے اور گفتگو میں تبدیلی تنا ئوکو کم کرنے میں انتہائی زیادہ مددگار ہے اور یہ کہ رویے میں تبدیلی کے ساتھ ہی  مذاکرات سے ٹھوس عملی نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک اور ایران اور سعودی عرب کے مابین بات چیت کے نتیجے میں زیادہ امن ، استحکام اور ترقی ہوگی۔

واضح رہے چند روز قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان  کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ اسلامی دنیا اور خطے کے دو اہم ممالک ایران اور سعودی عرب تعمیراتی نظریے اور مذاکرات کی سوچ کے ساتھ امن حاصل کرنے کے لیے تعلقات اور تعاون کے ایک نئے دور میں داخل ہوسکتے ہیں۔ سعید خطیب زادہ نے کہا کہ استحکام اورخطے کی ترقی کے ذریعے اختلافات کو کم کیا جاسکتا ہے۔


ای پیپر