Global pandemic, deadly virus, Pakistan, NCOC, lockdown
03 May 2021 (20:35) 2021-05-03

 کوالالمپور:کورونا وائرس کی بھارتی قسم ایک اور ملک میں تباہی پھیلانے کیلئےپہنچ گیا انڈین ویریئنٹ (B.1.617) کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے وقت سامنے آیا، تاہم ملائیشیا کے حکام نے یہ نہیں بتایا ہے کہ مذکورہ واقعہ کس دن کا ہے، تاہم انھوں نے تصدیق کر دی ہے کہ کرونا وائرس کی بھارتی قسم ملائیشیا پہنچ چکی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے حکام نے کہا ہے کہ بھارت سے کرونا وائرس کی بھارتی قسم ان کے ملک میں بھی منتقل ہو گئی ہے، کوالالمپور ایئر پورٹ پر ایک بھارتی شہری کی اسکریننگ میں پتا چلا کہ ان میں انڈین ویریئنٹ موجود ہے۔ تاہم ملائیشیا کے حکام نے یہ نہیں بتایا ہے کہ مذکورہ واقعہ کس دن کا ہے، تاہم انھوں نے تصدیق کر دی ہے کہ کرونا وائرس کی بھارتی قسم ملائیشیا پہنچ چکی ہے۔  انڈین ویریئنٹ (B.1.617) کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے وقت سامنے آیا۔

دوسری طرف  بھار ت میں ایک دن میں کورونا سے مزید 3 ہزار 689 افراد ہلاک ہوگئے، ملک میں مجموعی طور پر کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 15 ہزار 600 ہو گئی ہے۔ اسی طرح ایک دن میں کورونا کے نئے 3 لاکھ 93 ہزار کیسز سامنے آئے جس کے بعد کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 95 لاکھ ہوگئی ہے۔ 

 بھارتی میڈیا  کے مطابق    بھارت میں کورونا وائرس سے صورتحال انتہائی تشویشناک، کئی روز سے یومیہ تین لاکھ سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہو رہے ہیں،  ایک روز میں مزید  3 لاکھ 93 ہزار  کیسز رپورٹ ہوئے  جس کے بعد کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 95 لاکھ ہوگئی ہے ، چوبیس گھنٹے میں تین ہزار 422 افراد لقمہ اجل بن گئے، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار تک پہنچ گئی۔

  بھارت میں یومیہ کورونا کیسز 3 لاکھ سے زائد ہونے کا یہ مسلسل 12 واں روز ہے جب کہ چار روز سے یومیہ ہلاکتوں کی تعداد بھی 3 ہزار سے زیادہ ہے۔ اسپتال بھر گئے اور آکسیجن کی قلت پیدا ہوگئی جس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ برطانیہ سمیت کئی ممالک کی جانب سے طبی آلات اور آکسیجن گیس کی امداد بھی بھارت پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔

کورونا کی نئی لہر کی وجہ 5 ریاستوں میں ودھان سبھا کے الیکشن، بلدیاتی انتخابات اور کمبھ میلہ میں لاکھوں افراد کے ایس اوپیز کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے شرکت کرنا ہے حالانکہ بھارت میں اب تک 14 کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین لگ چکی ہے اور اب 18 سال سے زائد عمر کے تمام شہریوں کو ویکسین لگانے کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے۔


ای پیپر