CM Punjab Usman Buzdar Big Statement about South Punjab
03 May 2021 (17:29) 2021-05-03

لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیالکوٹ رمضان بازار میں اسسٹنٹ کمشنر اور معاون خصوصی کے درمیان پیش آنے والے وااقعہ کا نوٹس لے لیا ،فردوس عاشق اعوان نے ویڈیو سامنے آنے کےبعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اہم ملاقات کی ۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے وزریر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کے دوران  سیالکوٹ رمضان بازارمیں پیش آنے والے واقعہ کی رپورٹ پیش کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادار نے فردوس عاشق اعوان کی رپورٹ دیکھنے کے بعد  چیف سیکرٹری سے سیالکوٹ رمضان بازار واقعہ  کی مکمل تفصیلی رپورٹ  طلب کر لی ۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں میں  معیاری اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنائی جائے،اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے رمضان بازار میں ناقص اشیائے ضروریہ کے حوالے سے وزیراعلی ٰ پنجاب کو بریف کیا ۔

 وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت دی کہ رمضان بازاروں میں حکومتی پالیسی کے مطابق معیاری اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنائی جائے


ای پیپر