CM Punjab Usman Buzdar Big Statement about South Punjab
03 May 2021 (17:03) 2021-05-03

لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی اظہر عباس چانڈیو نے اہم ملاقات کی ،ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رکن اسمبلی اظہر عباس کو حلقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی  یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کھوکھلے نعروں سے وجود میں نہیں آئی بلکہ اپنے کیے ہوئے وعدوں پر علمدرآمد کیا جا رہا ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا سابق حکومتوں نے چھوٹے شہروں کو ترقی کے سفر سے محروم رکھا،بہت جلد سیکرٹریٹ کی عمارت کو مکمل کر دیا جائے گا ،انہوں نے کہا کھوکھلے نعروں سے بہلانے والوں کو عوام نے عام انتخابات میں آئینہ دکھادیا ہے ۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا  کہ متوسط طبقے کو گھر فراہم کرنے کے وزیراعظم کے خواب کو پورا کیا ، ماضی کی حکومتوں نے صرف وعدے کئے ۔

 عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن پر سب سے پہلے عملدرآمد کا اعزاز پنجاب حکومت کو حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہلوکی میں 35 ہزار فلیٹس بنائے جائیں گے ، پہلے فیز میں 4 ہزار فلیٹس بنانے کا آج سنگ بنیاد رکھا گیا ہے ۔ اس پراجیکٹ کو عوام دوست پراجیکٹ قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا ۔


ای پیپر