Firdous Ashiq Awan, opposition leaders, Maryam Nawaz, Bilawal Bhutto, PTI government, PM Imran Khan
03 May 2021 (16:40) 2021-05-03

لاہور :فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی تنقید  کا جواب  دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ تحریک انصاف کی حکومت ہے اس میں شاہی فرمان اور افسر شاہی کرنے والے افسران کی کوئی جگہ نہیں ، تحریک انصاف حکومت مافیا کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے,ایسی خواتین کو فیلڈ میں نہیں آنا چاہیے جو گرمی برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں رکھتیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ شاہی خاندان کی جعلی راجکماری کے نزدیک ان کے ابا جی، چچا اور رانا ثنااللہ کی بیوروکریٹس اور انکی اولادوں کو دی گئی دھمکیاں حلال جبکہ اے سی کی دانستہ کوتاہی کی نشاندہی کرنا حرام ہے۔

انہوں نے کہاکہ عوام جان چکے ہیں کہ شاہی خاندان کے کرپٹ لٹیروں کا مقصد کرپشن بچانا جبکہ ہمارا مقصد عوامی مفاد کا تحفظ ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت مافیا کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ کھوکھلے دعوؤں سے میڈیا کے سامنے شوبازیوں کے برعکس بزدار حکومت حقیقی عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے، چھاپہ مار کارروائیوں میں ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کی گرفتاریاں، جرمانے اور مقدمات کا اندراج کیا جارہا ہے۔


ای پیپر