Jahangir Tareen, corrupt politician, Raja Riaz, sugar scandal, PTI, PM Imran Khan
03 May 2021 (16:22) 2021-05-03

لاہور :پاکتان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیرترین نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے رابطوں پر خاموشی توڑتے ہو ئے کہا کہ میرا کسی دوسری سیاسی پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا البتہ میری اپنی پارٹی کے لوگ ضرورمجھ سے رابطے میں ہیں ۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ہم مقدمات سے بھاگ نہیں رہے ،بلکہ عدالتوں کا سامنا کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ میرا کیس کریمنل نہیں ہے اور ایف آئی اے کا کوئی کردار نہیں ہے۔ یہ کاروباری معاملہ ہے اور ایس ای سی پی سی سے متعلق ہے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا جبکہ مجھے اپنی پارٹی میں بہت سے لوگوں کی حمایت حاصل ہے،انہوں نے کہا کہ ہم تفیش سے نہیں ڈرتے لیکن انصاف چاہتے ہیں اور سب کو معلوم ہے جو کیسز ہو رہے ہیں اس کی بنیاد کچھ اور ہے۔

جہانگیر ترین نے شاہ محمود قریشی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان پر کچھ نہیں کہنا چاہتا ،مجھے تحریک انصاف کے دوستوں کی حمایت حاصل ہے ،وزیر اعظم کے قریبی دوستوں سے گزشتہ دنوں میں میری ملاقاتیں ہو چکی ہیں ۔


ای پیپر