School Fee,Global pandemic, deadly virus, Pakistan, NCOC, lockdown
03 May 2021 (15:55) 2021-05-03

لاہور :وزارت تعلیم نے تمام نجی سکولوں کی فیسوں میں ایک دفعہ پھر 20فیصد کمی کی ہدایات جاری کر دیں ،عالمی وبا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر جہاں پوری دنیا کا نظام درہم برہم ہے وہیں تعلیمی میدان میں والدین کو ریلیف دینے کیلئے  فیسوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ۔

وزارت تعلیم کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ایسے تمام تعلیمی اداروں کو 20 فیصد کمی کیلئے پابندکیا گیا ہے جن کی فیسیں 8 ہزار سے زائد ہیں ،نوٹی فکیشن کے مطابق نجی سکولوں کی جانب سے ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں والدین کی جانب سے شکایات کے لیے ایک خصوصی شکایتی سیل بھی تشکیل دے دیا ہے,نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20فیصد کمی کی جائے اور فیسوں میں کمی کا اطلاق 8ہزار سےزائدفیسوں والےاداروں پرہوگا۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوا ہے اور کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک بھر میں جزوی یا مکمل لاک ڈاؤن جاری ہے۔

2019 کے اختتام پر چین کے شہر ووہان سے جنم لینے والے کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور اب تک دنیا بھر میں 76 ہزار افراد ہلاک اور 13 لاکھ 63 ہزار سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ بڑی تعداد میں نہیں ہو رہے اور جب تک روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں ٹیسٹ نہیں لیے جاتے اس وقت تک یہ کہنا درست نہیں ہو گا کہ ملک میں کورونا وائرس زیادہ تیزی سے نہیں پھیل رہا۔

دوسری طرف وزیر تعلیم شفقت محمود نے تمام طلبہ پر واضح کر دیا ہے کہ اب انھیں اگلی جماعت میں جانے کیلئے امتحانات دینا پڑیں گے، وزارت تعلیم کی جانب سے کسی کو بھی مفت میں گریڈز نہیں دیئے جائیں گے۔ 


ای پیپر