G7 Foreign Ministers' meeting, United Kingdom, United States, China, Russia
03 May 2021 (13:50) 2021-05-03

لندن: ترقی يافتہ جی 7 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس اس ہفتے برطانیہ میں منعقد کیا جائے گا ۔

اس سال گزشتہ دو برسوں ميں ايسا پہلا اجلاس ہو گا ، جس ميں شرکاء باقاعدہ طور پر شامل ہوں گے ۔ مذاکرات سے قبل ميزبان ملک برطانیہ کے وزير خارجہ' ڈامنک راب ' اور ان کے امريکی ہم منصب انٹونی بلنکن افغانستان ، چين اور ايران سے باہمی تجارت پر بات چيت کر رہے ہيں ۔

جی 7 گروپ کے اجلاس ميں روس اور چين سے لاحق چيلنجز کے علاوہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کی حکمت عملی پر توجہ دی جائے گی ۔

واضح رہے کہ مختلف ممالک میں کورونا کے کیسز کی تعداد 15 کروڑ ، 34 لاکھ ، 98 ہزار 53 ہوگئی جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات 32 لاکھ ، 16 ہزار383 ہوگئیں ۔ دنیا بھر میں کورونا سے متاثر 13 کروڑ ، 8 لاکھ ، 33 ہزار 944 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں ۔

دوسری جانب بھارت میں کورونا کے پھیلاو میں کمی نہیں آ رہی ، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید تین لاکھ اڑسٹھ ہزار افراد میں کورونا کی تشخیص ہو گئی جبکہ وبا کا شکار ہونے والے تین ہزار چار سو سترہ افراد موت کے منہ میں چلے گئے ۔

ملک میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے باعث وزارت ریلوے نے چار ہزار بوگیوں کو وارڈز میں تبدیل کر دیا ، بوگیوں میں مریضوں کیلئے چونسٹھ ہزار بیڈز لگائے گئے ہیں ۔

خیال رہے کہ بھارت میں پندرہ کروڑ ، بہتر لاکھ افراد کو کورونا ویکسین بھی لگائی جا چکی ہے ۔


ای پیپر