The government has failed to control inflation, admitted trade adviser Abdul Razzaq Dawood
کیپشن:   فائل فوٹو
03 May 2021 (12:28) 2021-05-03

اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے تسلیم کیا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک میں جاری مہنگائی میں ہوشربا اضافے کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے انڈپینڈنٹ اردو کو خصوصی انٹرویو میں عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ ملک میں رہنے والے عام شہری کو پریشانی اور مسائل کا سامنا رہا ہے کیونکہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ہمیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی کوشش ہے کہ اس میں جلد کامیابی حاصل ہو تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے، اس سلسلے میں حکومت کی کوششیں جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ عام آدمی کو ریلیف دیا جائے۔ ہم نے ڈھائی سال بہت کام کیا لیکن اپنی کامیابیوں کے بارے میں عوام کو درست طریقے سے آگاہ نہیں کر سکے۔

مشیر تجارت نے بتایا کہ پاکستانی ایکپسورٹس اب ریکارڈ سطح کو چھو رہی ہوتیں لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ہماری برآمدات کو بہت نقصان اٹھانا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی وبا پھیلنے سے قبل ہماری برآمدات جو 15 فیصد تک تھی، اچانک مائنس میں چلی گئی تھی۔ تاہم جولائی 2020ء میں حکومت نے اس سلسلے میں بہت زیادہ کوششیں کی جس کی وجہ سے ہماری ایکسپورٹس 7 فیصد تک پہنچ گئی ہیں۔ اگر کورونا وائرس کی وبا نہ پھیلتی تو ہماری برآمدات کا حجم 20 فیصد تک ہونا تھا۔


ای پیپر