9 مئی کے بعد لاک ڈاؤن کا فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کرے گی: اسد عمر
03 May 2020 (16:35) 2020-05-03

اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کا اطلاق 9 مئی تک ہوگا، 9 مئی کے بعد کی حکمت عملی سے متعلق حتمی فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کرے گی۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی میڈیا بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک ماہ میں محصولات میں 119 ارب روپے کی کمی آئی ہے، کورونا کی وجہ سے 7 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے جائیں گے، کورنا کے باعث ایک کروڑ 80 لاکھ لوگ بیروزگار ہوسکتے ہیں، روزگار میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی ہے۔

کورونا کی وجہ سے 10 لاکھ چھوٹے ادارے ہمیشہ کیلئے بند ہوسکتے ہیں، معاشی بندشوں کے باعث غربت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ تحقیقاتی اداروں کے مطابق غربت اور بھوک کے چیلنجز بڑھیں گے، لاک ڈاؤن میں اوسطاً ہر 4 میں سے ایک پاکستانی کو خوراک کی کمی ہے۔


ای پیپر