معاشی سرگرمیاں مرحلہ وار بحال کیں جائیں گی: وزیر اعلیٰ پنجاب
03 May 2020 (16:00) 2020-05-03

لاہور: اپٹما کے سربراہ گوہر اعجاز کی قیادت میں صنعتکاروں اور تاجروں کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات، وزیر اعلیٰ نے وفد کو معاشی سرگرمیاں مرحلہ وار بحال کئے جانے عندیہ کا دے دیا، کہا سفارشات وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صنعتکاروں اور تاجروں کی ملاقات، اپٹما کے سربراہ گوہر اعجاز کی قیادت میں وفد نے وزیر اعلیٰ کو مسائل سے آگاہ کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ مارکیٹیں اور بازار مرحلہ وار کھول دیئے جائیں گے۔ روڈ سیکٹر اور کنسٹرکشن سے متعلقہ انڈسٹری بھی بحال کر دی جائے گی۔ ایکسپورٹ سیکٹر سے وابستہ صنعتوں کو بھی کام کرنیکی اجازت دیدی جائے گی لیکن احتیاطی تدابیر سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا، سفارشات وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی ہیں۔

دوسری جانب حکومت پنجاب کا اقلیتوں کیلئے ہائر ایجوکیشن میں 2 فیصد کوٹہ مقرر کرنے کا فیصلہ، برطانوی دارالامرا کے ارکان کا وزیراعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین کا پیغام، لارڈ ایلٹن آف لیور پول نے اظہار تشکر کا خط لکھ دیا، خط میں لارڈ ایلٹن نے فیصلے کو سراہا اور لکھا کہ فیصلے سے پاکستان میں ہزاروں اقلیتی نوجوانوں کیلئے اعلیٰ تعلیم کی راہیں کھلیں گی اور ان کا مستقبل روشن ہوگا۔


ای پیپر