شبلی فراز کا یوم آزادی صحافت پر شہید صحافیوں کو خراج تحسین
03 May 2020 (13:10) 2020-05-03

اسلام آباد: وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اظہار رائے کے بنیادی، آئینی اور قانونی حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔

اپنی ٹویٹ میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ذمہ دار پریس معاشرے کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ آزاد اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی ِ اظہار مہذب جمہوری معاشرے کی اساس اور انسان کا بنیادی حق ہے۔ شبلی فراز نے یوم آزادی صحافت پر شہید ہونے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔


ای پیپر