محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی
03 May 2020 (12:23) 2020-05-03

لاہور: ملک میں بارشوں کا سلسلہ جاری، اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے اکثر شہروں میں بادلوں نے رنگ جمایا، بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں برفباری سے موسم سرد ہوگیا۔

لاہور میں صبح سویرے مختلف مقامات پر ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی گھٹائیں جھوم کر برسیں، موسم خوشگوار ہوگیا۔

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش، گلگت بلتستان کے میدانی علاقوں میں بھی بارش ہوئی جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری سے موسم سرد ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، بالائی و جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ سندھ کے مختلف علاقوں میں آج بھی گرمی عروج پر رہے گی۔


ای پیپر