امریکی ریاست نیویارک میں اپنوں کی تدفین مشکل ہوگئی
03 May 2020 (12:06) 2020-05-03

نیویارک: کورونا وائرس سے دنیا میں 34 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 44 ہزار 778 ہوچکی ہے۔

امریکی ریاست نیویارک میں ہلاکتوں کی غیر معمولی تعداد کے باعث مردہ خانے بھرے پڑے ہیں۔ لوگوں کو اجتماعی قبروں میں دفنایا جارہا ہے۔

امریکی ریاست نیویارک میں کفن دفن کا خرچہ 13 ہزار ڈالر ہوگیا، اپنوں کی تدفین مشکل ہوگئی، حکومت مدد کرے، کم ازکم مرنے والے کو دفنانے کے لیے مالی تعاون کرے، رکن کانگریس الیگزینڈریا اوکاسیو کی حکومت سے اپیل۔

نیویارک میں 24 ہزار سے زائد افراد کی جان کورونا نے لے لی۔ مردہ خانوں میں جگہ نہیں لاشوں کو سڑک پر کھڑے ٹرکوں میں رکھا جانے لگا۔ ہارٹ آئی لینڈ پر اجتماعی قبریں بنائی گئیں۔

3 لاکھ سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، کئی علاقوں میں عارضی فیلڈ ہسپتال قائم جبکہ ہسپتالوں میں طبی عملے کو حفاظتی سامان سمیت وینٹی لیٹر اور ٹیسٹنگ کٹس کی کمی کا سامنا ہے۔


ای پیپر