مسلم لیگ ن میں بڑی تبدیلی آگئی ،مریم نواز کا کڑا امتحان شروع
03 May 2019 (23:08) 2019-05-03

لاہور : نواز شریف کی علالت اور عدالتی فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کے انتظامی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر تبدیلی آگئی ، مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے مریم نواز کو نائب صدر مقرر کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی تنظیم نو کے تحت پارٹی عہدے داروں کا اعلان کیا گیا ہے، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز پارٹی کی نائب صدر ہوں گی، مسلم لیگ ن کی جانب سے پارٹی عہدے داروں کی تقرری کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر ہوں گے،اعلامیے کے مطابق مریم اورنگ زیب سیکریٹری اطلاعات اور ترجمان مقرر کی گئیں، رانا ثنا اللہ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر ہوں گے،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ احسن اقبال ن لیگ کے جنرل سیکریٹری ہوں گے جب کہ اویس لغاری ن لیگ پنجاب کے جنرل سیکریٹری مقرر کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے لندن جانے کے بعد قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما اور پی اے سی کے چیئرمین کا معاملہ اٹھایا گیا ہے جس پر اسمبلی میں دونوں بڑی اپوزیشن جماعتوں پی پی اور ن لیگ میں اختلافات سامنے آ گئے ،کہا جا رہا ہے کہ رانا تنویر حسین کو چیئرمین پی اے سی بنایا جائے گا جب کہ شاہد خاقان عباسی کو اپوزیشن لیڈر بنایا جائے گا۔


ای پیپر