Image Source : Twitter MNS

نواز شریف کس جرم کی سزا بھگت رہے ہیں؟مریم نواز نے ٹوئٹ میں سب بتا دیا
03 May 2019 (20:06) 2019-05-03

لاہور:سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قربانیوں کا پھل قوم کی آنے والی نسلوں کےلئے ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی قربانیاں جتنی سخت ہیں ان کا پھل بھی اتنا ہی میٹھا ہوگاانہوں نے کہا کہ نواز شریف کسی جرم کی نہیں بلکہ عوام کی آواز بننے کی سزا بھگت رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب کی ساری جدوجہد آپ (عوام)کے لئے ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف کی قربانیوں کا پھل قوم کی آنے والی نسلوں کے لئے ہے، میں ایک بار پھر کہتی ہوں، ان شا اللہ نواز شریف آپ کا سر جھکنے نہیں دیں گے۔


ای پیپر