پٹرول کی قیمت میں حیران کن اضافہ کر دیا گیا
03 May 2019 (19:27) 2019-05-03

اسلام آباد :مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کر کے فی لیٹر پٹرول کی قیمت 108روپے مقرر کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اکنامک کور آرڈی نیشن کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا،اجلاس میں پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 108 روپے کرنے کی منظوری دی گئی، ای سی سی نے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4.89 روپے اضافے کی منظوری دی ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے سے زائد اضافہ تجویز کیا تھا، جس پر وزیر اعظم نے نظر ثانی کی ہدایت کی تھی،اب پیٹرول کی قیمت میں 14 کے بجائے آٹھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق 8روپے اضافہ کے بعد بھی حکومت 5ارب روپے کا خسارہ خود برداشت کریگی ۔


ای پیپر