کامیاب نوجوان پروگرام میں اسلامی ترقیاتی بینک بھی شامل
03 May 2019 (16:18) 2019-05-03

اسلام آباد: اسلامی ترقیاتی بینک نے کامیاب نوجوان پروگرام میں پاکستان کا شراکت دار بننے کا فیصلہ کرلیا،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جلد کامیاب جوان پروگرام کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، حکومت پاکستان خطیر رقم نوجوانوں پر خرچ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کے مشن میں حکومت کو ایک اور اہم کامیابی حاصل ہوگئی، اسلامی ترقیاتی بینک کے اعلی سطحی وفد کی اسلام آباد آمد ہوئی، وفد کی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار سے ملاقات ہوئی۔ اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر مشیر ولید الووحیب اور دیگر حکام وفد میں شامل تھے ۔

عثمان ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم جلد کامیاب جوان پروگرام کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، حکومت پاکستان خطیر رقم نوجوانوں پر خرچ کرے گی۔عثمان ڈار نے مزید کہا کہ وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ خود منصوبے پر غور کر رہے ہیں، کابینہ سے منظوری کے ساتھ ہی پروگرام کا آغاز کر دیا جائے گا۔


ای پیپر