فوٹو بشکریہ فیس بک

ن لیگ کے اندرونی اختلافات، مریم نواز نے والد کے دفاع میں ٹویٹر پر محاذ سنبھال لیا
03 May 2019 (10:04) 2019-05-03

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اختلافات کھل کر سامنے آنے کے بعد مریم نواز نے والد کے دفاع میں ایک بار پھر ٹویٹر پر محاذ سنبھال لیا۔

متوالوں کو مخاطب کرتے ہوئے، کہا تاریخ گواہ ہے آپ کا لیڈر ملک کیلئے جو قدم اٹھالے، پھر پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھتا، نواز شریف پر بھروسہ رکھیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کیلئے یہ مشکلات اور پریشانیاں کوئی نئی نہیں ہیں مسلم لیگ ن کے شیرو بس مایوس نہیں ہونا اپنے لیڈر کی طاقت بن کے اسکے ساتھ کھڑے رہنا ہے۔ نواز شریف ہی اس وقت پاکستان کے حقیقی لیڈر ہیں امید کی کرن ہیں نجات دہندہ ہیں اور انشاءاللہ دنیا دیکھے گی پاکستان نواز شریف کی قیادت ہی میں ترقی کی بلندیوں کو چھوئے گا۔ انشاءاللہ !

وقت ایک بار پھر نواز شریف کی بےگناہی اور استقامت کی گواہی دے گا انشاءاللہ۔ نواز شریف پر بہت آزمائشیں اور سختیاں آئیں مگر اللہ نے انہیں پسپا نہیں ہونے دیا اور سرخرو کیا۔ شیرو! اسی طرح ڈٹے رہو، مضبوط ایمان کے ساتھ، نواز شریف پر بھرپور اعتماد کے ساتھ۔ وہ آپ کا سر جھکنے نہیں دے گا۔

نواز شریف کے ساتھ ساتھ ان کی سیاسی بصیرت پر بھی بھروسہ رکھیں۔ انُکو حالات کے ادراک کے ساتھ ساتھ آپ کے احساسات کا بھی خیال ہے۔ بس انُکی زندگی اور صحت کے لیئے دعا ضرور کیجیے گا۔ آنے والا وقت آپ ہی کا ہے انشاءاللہ۔


ای پیپر