فوٹو بشکریہ پاک ویلز ۔۔۔

نئی موٹرسائیکل کی رجسٹریشن کیلئے لائسنس لازمی قرار
03 May 2019 (09:15) 2019-05-03

لاہور: محکمہ ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی روکنے کے لیے سخت اقدامات کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد اس کی پابندی کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔ اب اگلے مرحلے میں لاہور میں لائسنس کی پابندی کو لاگو کرنے کے لیے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس فیصلے کے مطابق نئی موٹرسائیکل کی رجسٹریشن کے لیے لائسنس لازمی قرار دیدیا گیا ہے تاہم لائسنس نہ ہونے کی صورت میں رجسٹریشن نہیں ہوپائے گی ۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے میں گاڑیوں کے لیے بھی یہ ہی پابندی لگائی جائیگی، یعنی رجسٹریشن کے لیے بھی لائسنس لازمی ہوگا۔


ای پیپر