Photo Credit Yahoo

اداکارہ میرا کا پاکستان چھوڑ کر امریکا منتقل ہونے کا اعلان
03 مئی 2018 (18:39) 2018-05-03

لاہور:اسکینڈل کوئین کے نام سے مشہور اداکارہ میرا نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آ ئندہ چند روز میں امریکا چلی جائیں ۔

ایک بیان میں میرانے بتایا کہ وہ آئندہ چند روز میں امریکا چلی جائیں گی اور وہیں مستقل رہائش اختیار کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ 'میرے پاس امریکا اور کینیڈا کا گرین کارڈ موجود ہے۔

اداکارہ میرا نے مزید کہا کہ وہ پاکستان چھوڑنے کی وجہ جلد ہی اپنے چاہنے والوں کو بتائیں گی۔واضح رہے کہ اپنی گلابی انگریزی کی وجہ سے خبروں میں اِن رہنے والی میرا کو نکاح پر نکاح کیس کا بھی سامنا ہے۔


ای پیپر