Photo Credit INP

آرمی چیف سے ترک چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات
03 مئی 2018 (17:28) 2018-05-03

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہلوسی اکار نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، عسکری روابط، علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہلوسی اکار نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، عسکری روابط، علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہلوسی اکار نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا اور یادگار شہداءپر پھول چڑھائے، پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی دی۔


ای پیپر