Photo Credit NNI

 وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات،اندرونی کہانی سامنے آگئی
03 مئی 2018 (17:14) 2018-05-03

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ‘ ملاقات میں نگران وزیراعظم پر حکومت اور اپوزیشن میں جاری مشاورت پر بات چیت کی گئی۔

جمعرات کو شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف سے پنجاب ہاﺅس میں ملاقات کی جس دوران ملکی سیاسی صورتحال اور حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور نگران وزیراعظم پر حکومت اور اپوزیشن میں جاری مشاورت پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اچانک اضافے کے معاملے اور فاٹا اصلاہات پر ہونے والی پیش رفت پر بھی نواز شریف کو اعتماد میں لیا گیا۔


ای پیپر