لاہور میں میاں بیوی کی خود کشی کی کوشش
03 مئی 2018 (15:32) 2018-05-03

لاہور : لاہور میں خودکشی کے دو واقعات رپورٹ ہوئے جس میں باغبانپورہ میں میاں بیوی نے خودکشی کی کوشش کی دوسری جانب لاہور ہی کے علاقے کاہنہ میں نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ ملتان کے علاقے چاہ مراد میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔


تفصیلات کے مطابق لاہور باغبانپورہ کے رہائشی تیس سالہ مزمل کا اکثر اپنی بیوی چھبیس سالہ ماریہ کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا ۔ ، دونوں میں جھگڑا ہوا تو مزمل نے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ۔ بعد ازاں اس کی اہلیہ نے بھی زہریلی گولیاں کھا لیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے مزمل کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی جبکہ ماریہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتا ل منتقل کر دیا ۔ پولیس نے فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔


پولیس نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑوں کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم مختلف پہلوں پر تحقیقات جاری ہیں۔ لاہور کاہنہ میں نوجوان نے خودکشی کر لی ۔ پچیس سالہ ساجد نامی نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کیا ۔ ساجد کاہنہ کا رہائشی تھا۔ زہریلی گولیاں کھانے پر تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکا ۔ پولیس نے نوجوان کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا۔ پولیس نے کہاکہ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کا آغاز کیاجائے گا۔ملتان کے علاقے چاہ مراد والا قادر پور راں کی رہائشی بیس ساالہ آمنہ نامی لڑکی نے پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔


ای پیپر