امریکہ ٗ پاکستان میں جمہوریت کا تسلسل چاہتا ہے : ہیلینا وائٹ
03 مئی 2018 (14:30) 2018-05-03

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان برائے جنوبی ایشیا ہیلینا وائٹ نے کہا ہے کہ امریکا، پاکستان میں جمہوریت کا تسلسل چاہتا ہے ۔ پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ شراکت دار ہے ،دہشتگردی کیخلاف پاک فوج اور عوام کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں ۔


ایک انٹرویو میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان برائے جنوبی ایشیا ہیلینا وائٹ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا شراکت دار ہے اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور عوام کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔ ہیلینا وائٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا کی نئی حکمت عملی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس حکمت عملی میں کہا گیا تھا کہ 15 سال سے جو کچھ ہورہا ہے وہ صحیح نہیں، پاکستان بھی نئی حکمت عملی میں مل کر کام کرے تو پاکستان اور خطے کے لیے کامیابی ہوگی۔


ای پیپر