Yousaf Raza Gilani and Hafeez Sheikh
03 مارچ 2021 (20:41) 2021-03-03

اسلام آباد: سینٹ الیکشن میں حکومت کو کیسے اتنی بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ،حقائق سامنے آنے شروع ہوگئے ۔

اسلام آباد کی جنرل نشست پر حکومتی اتحاد کے17ووٹ اِدھر اُدھر ہوگئے، حکومتی اتحادی جماعتوں کے7ووٹ مسترد ہوئے جب کہ10نے اپوزیشن امیدوار کو ووٹ دیا۔

نتائج کے مطابق خواتین کی نشست پر بھی حکومتی اتحاد کے7ووٹ کم نکلے جب کہ 5ووٹ مسترد ہوئے اور 2ارکان نے ن لیگی امیدوار کو ووٹ دے دیا۔اسی طرح جنرل نشست پر اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے اپنے مد مقابل وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے 5ووٹ زائد حاصل کیے۔ 

تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی حکومتی اتحادیوں کے 10ووٹ حاصل کرنے میں کا میاب رہے،تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں احتجاج کیا اور دھاندلی زدہ سینیٹر نا منظور کے نعرے بھی لگائے۔ 

دوسری جانب حکومت کی جانب سے اسلام آباد کی جنرل سیٹ کا نتیجہ چلینج کرنے کا اعلان بھی کیا جاچکا ہے۔


ای پیپر